TALEEMAT, Vol 17, No 1 (2019)

Font Size:  Small  Medium  Large

ماں کی گود بچے کی اولین تربیت گاہ

Umme Salma

Abstract


آدم کی تخلیق ایک عظیم الشان واقعہ تھا ۔ اس وسیع کائنات میں اللہ کے ارادے کن کی صدا کے تحت وقوع پذیر ہو رہے تھے انسان کی تدریس و راہنمائی کے لیے اس علم کو جبرئیل علیہ السلام کے ذریعے اپنے مخصوص بندوں پہ اتارا تاکہ وہ اولادِ آدم کی سیدھے راستے پہ چلنے میں مدد کر سکیں ۔ اس کے بعد ہر فرد کے لیے ایک طریقہ اور ایک خاندان مقرر فرمایا تاکہ وہ زندگی کو گزار سکے 

 اور فرمایا "وَجَعَلناكُم شُعوبًا وَقَبائِلَ"(الحجرات:13)

 تمہاری قومیں اور قبیلے بنائے۔، ملائکہ ہمہ وقت باری تعالی کی حمد و ثنا و تعمیلِ احکام میں مصروف تھے جب خالق و مالکِ کائنات نے آدم کی تخلیق کا قصد فرمایا ۔

وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ (بقرہ :30)

اور (وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں (اپنا) نائب بنانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا۔ کیا تُو اس میں ایسے شخص کو نائب بنانا چاہتا ہے جو خرابیاں کرے اور کشت وخون کرتا پھرے اور ہم تیری تعریف کے ساتھ تسبیح وتقدیس کرتے رہتے ہیں۔ (خدا نے) فرمایا میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ 

تعلیم و تربیت کے اس عظیم سلسلے کو پھر ماں کی گود تک منتقل کر دیا گیا تاکہ وہ اس پیغام اور اس علم کو جو اللہ کی جانب سے نازل شدہ ہے اپنی اولاد اور نسل تک پہنچائے ،ان کی تربیت کرے ،انہیں تعلیم دے تربیت عربی زبان کا لفظ ہے امام راغب اصفہانی لکھتے ہیں

 "الرب فی الاصل التربیہوھو انشاء الشئی حلاالیٰ حد التمام" (راغب اصفہانی ، 2000 )

قرآن میں تربیت کا لفظ یوں استعمال کیا گیا ہے فرمایا "وربآ بیکم التی فی حجورکم (النساء:23)اور تمہاری بیویوں کی

(پچھلی اولاد )جو تمہاری گودوں میں پرورش پاتی ہیں –

References


علوان  ،ع، ن (2001ء) اسلام میں والدین کی تربیتی ذمہ داریاں (مترجم )حبیب اللہ مختار ،لاہور ،،موٹر وے پرنٹر ز

مسلم ،صحیح البخاری ،(1999ء)کتاب الجنائز ،دارلبیروت ،لبنان 

ماجہ ،سنن ابن ماجہ ،کتاب النکاح ،باب الانکار ،رقم الحدیث،520 ، دارلبیروت ،لبنان 

النجار ،ف، (2011ء)مسلم گھرانے پر ذرائع ابلا غ کے اثرات ،لاہور،اسلامک پبلیکیشنز

فلاحی ،ا ،(2018)چالیس احادیث بچوں کے لئے ،تصنیفی اکیڈمی  ہند

افضل ،ح ،(2012ء)فن تعلیم وتربیت ،لاہور،اسلامک پبلیکیشنز ۔

طیب ،م،  (2015)اسلام میں دعوت وتبلیغ کے اصول،لاہور،بیت العلوم   پبلیشرز ۔

راغب، ا، (1963)مفردات القرآن ،اصح المطابع ، کراچی ،آرام باغ  ۔


Full Text: PDF

Refbacks

  • There are currently no refbacks.